Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ

Now Reading:

پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ
COAS General Qamar Javed Bajwa visits Southern Command

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ کوئٹ کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف کو خوشحال بلوچستان کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے قیام میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سراہا اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے ہمراہ نئے بننے والے نسٹ یونیورسٹی کا افتتاح بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء سے خطاب بھی کیا۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے ہونہار نوجوانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی۔

Advertisement

یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوری 2017میں نسٹ کوئٹہ کیمپس بنانے کا اعلان کیا تھا، نسٹ کوئٹہ کیمپس دو سال آٹھ ماہ کی مدت میں تیار کیا گیا ہے۔

نسٹ یونیورسٹی کوئٹہ کیمپس کے پہلے بیج میں سول انجئیرنگ ، کمپیوٹر سائنسز کے شعبہ میں پانچ سو پچاس طلباء پڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا تھا۔اس مو قع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا اہم کردار ہے، معیاری صحت کے لیے اے ایم سی ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمٰن کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیج بھی لگائےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر