اسلامی کلینڈر کے دوسرے ماہ مبارک صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا اور اب یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کے حوالے سے شواہد جمع کیے گئے۔
رویتی ہلال کمیٹی کو ماہر فلکیات کی بھی خدمات حاصل تھیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر کمیٹی نے ملک بھر سے اس سلسلے میں رابطہ کرنے کے بعد اعلان کیا کہ ملک کے کسی بھی مقام پر صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ رویت کا وقت ختم ہوچکا ہے، لہٰذا ماہ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، اب یکم صفرالمظفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
