Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی شہر پورے ملک کو چلاتا ہے،میئر

Now Reading:

کراچی شہر پورے ملک کو چلاتا ہے،میئر
wasim akhtar visit urban forest

کراچی میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ ٹیکس کا پیسہ کراچی میں خرچ نہیں ہوتا ،کراچی شہر پورے ملک کو چلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کلفٹن میں واقع ارب فاریسٹ پارک دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگ رہا،کراچی کو فنڈز چاہئیے۔

وسیم اخترکا کہنا تھا کہ آئین کی جب دھجیاں بکھیریں گے تو کمیٹیاں تو بنیں گی، وزیر اعظم صاحب نے ایک کمیٹی بنائی ہے جس کا سربراہ فرغ نسیم ہے۔

کراچی میئرکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے ہر ضلع میں پارکس بنائے ہیں، اس شہر کو پیسے واپس چاہئے، اس سے قبل کراچی سےکچرا اٹھتا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ سڑکوں کا حال دیکھ لیں، ہم سب کو مل کرکراچی کے مسائل کو حل کرناہوگا۔

Advertisement

 وسیم اختر نے کہا کہ پتنگ ہمارا برینڈ ہے لیکن سیاست میں سب متحد ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ کوئی ایسا کام نہ کریں جوغلطیاں ماضی میں ہوئیں۔

 کراچی میئرکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس پارک کے حوالے سے کچھ اور تھا، باغ ابن قاسم ہم نے ایک سال میں تیار کیا تھا ۔

وسیم اخترکا یہ بھی کہنا تھا کہ درختوں کی کمی ہے اس طرح کے پارک سے بہتری آئے گی، جہاں انکو ضرورت ہوگی کے ایم سی پودے بھی فراہم کرے گی۔

کراچی میئر وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ دو دفعہ پارک اپنی تحویل میں لینے سے بہتری اور پارک کے کام میں تیزی  بھی آئی،وسائل ہی نہیں ہیں میرے پاس ورنہ پارک تعمیر کرتا، اس پارک کی مالی تفصیلات بھی ہمیں فراہم کریں۔

اس موقع پراربن فاریسٹ کے سربراہ شہزاد قریشی نے میئر کراچی کو بریفنگ دئتے ہوئے کہا کہ جوغلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو گئیں، ہم نےنالےکے ہانی کو فلٹرکرنےکا نظام بنایا ہوا ہے۔

شہزاد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پچاس ہزار درخت لگائیں گے،جتنےدرخت لگا سکتےہیں لگائیں گے،ہم نے بارہ ہزار پودوں کے پیسے لئے،ایک پودے کے نو سو پچاس روپے لیتے ہیں، اب تک ساٹھ ٹن بائیو ماس زمین میں دفن کرچکے ہیں، انہی پیسوں سے ہم پارک کو بہتر کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر