
پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو باضابطہ طورپر دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ کی کرتارپورکے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے اور کرتارپورراہداری بابا گورونانک کی550ویں جنم دن پر کھولی جارہی ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان سکھ یاتریوں کو بھی کرتارپورراہداری کی تقریب میں خوش آمدید کہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان زیر تعمیر سرحدی راہداری ہے جو بھارت میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان میں نارووال کے علاقے کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب کی عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد سکھ یاتریوں کے لیے گردوارہ دربار صاحب کی زیارت میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News