Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب اور ہمارے تعلقات پہلے سے بہتر ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

سعودی عرب اور ہمارے تعلقات پہلے سے بہتر ہیں، وزیراعظم
Imran Khan Conference,

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اب ہمارے رابطے اور تعلقات  پہلے سے بہت اچھے اور بہتر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب  دورے میں وزیراعظم عمران خان نے 40 رکنی پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی ، جس میں ڈاکڑ ،انجنئیر، صحافی  اور بزنس مین نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے پاکستانی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ہمارے درمیان دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون سمیت دیگر اہم امور پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یونائٹیڈ نیشن میں جانے سے پہلے محمد بن سلمان  کی خصوصی دعوت پر جدہ آئے، بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر پہلے یونایئڈیٹ نیشن میں آواز بلند کرنے جا رہا ہوں اور اسکے بعد او آئی سی میں آئیں گئے۔

Advertisement

 اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایران اور سعودیہ عرب کی کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کردار ادا کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کے اندر ہم سٹیٹس کو کے خلاف لڑ رہے ہیں اس وقت سٹیٹس کو سیاسی صحافی اور بیورکریٹ ہماری راہ میں رکاوٹ ہیں جو مزاحمت پیش کر رہےہیں۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی دن بدن بہتری کی طرف جا رہی ہیں ہم جن حالات میں ملک ملا وہ مشکل دور تھا اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں درپیش مسائل حل کرنے لیے خصوصی عدالتیں اور پولیس سٹیشن قائم کئے جائیں گیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر