Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجہ فاروق حیدر خان کا کنٹرول لائن کا دورہ

Now Reading:

راجہ فاروق حیدر خان کا کنٹرول لائن کا دورہ
Farooq Haider Khan Conference

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن کے علاقے حویلی فاروڈ کہوٹہ کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے علاقے حویلی فاروڈ کہوٹہ کے دورہ میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن حویلی میں بسنے والے افراد کے حوصلے بلند ہیں۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ حویلی کے عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں، کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ 44 روز کے کرفیو کے باوجود بھی بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ و آزاد کشمیر کی سرحدوں کو کشمیری جلد رونڈ ڈالیں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے افراد کو ریلیف دیا جائے گا کیونکہ حویلی فاروڈ کہوٹہ تین اطراف سے بارڈر لائن میں گھرا ہوا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل ایل اوسی کے بھمبر سیکٹرکے دورے  پر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ اور بمباری سے کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی املاک کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اورانہیں ہرممکن  تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مودی خطے کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتا ہے،ہمیں کشمیریوں کے خون کے ساتھ خون شامل کرنا ہو گا۔

  جلسے سے خطاب میں راجہ فاروق حیدرخان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنونی آر ایس ایس خون کی ہولی کھیل رہی ہے، مودی دوسرا ہٹلر ہے،اسکےعزائم انتہائی خطرناک ہیں، مودی خطہ کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر