
سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری پر مکمل پابندی ہوگی، محکمہ ماحولیات سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں اور یہ تھیلیاں کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا، پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی قوانین کےتحت پلاسٹک بیگ کی تیاری فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا اور پلاسٹک بیگ سےمتعلق قوانین کی خلاف ورزی پر قواعد کےتحت مقدمہ ، گرفتاری وسزا ہوگی۔
سندھ حکومت کے مشیرماحولیات بیرسٹر کا کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات پلاسٹک بیگ کےاستعمال کےخلاف قوانین پرعمل کرانے کا پابند ہوگا۔
سندھ حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانے داروں نے بھی مہم کی حمایت کر رکھی ہے اور ماحولیاتی ٹیمیں مختلف مارکیٹوں کا بھی معائنہ کرینگی۔
سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس سے بھی پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات سندھ نے رواں برس اگست میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا پلاسٹک بیگز پر پابندی کے اعلان پر عملدرآمد 2 ماہ بعد شروع کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سول ایوی ایشن حکام نے بھی ماحولیاتی آلودگی کے سدباب اورسازگار ماحول کوتقویت بخشنے کیلئےپلاسٹک شاپرزکے استعمال پر مکمل طورپرپابندی لگادی تھی۔
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس پرماحول کو بہتربنانے کااقدام اٹھایا گیا،کراچی ائیرپورٹ پرپلاسٹک کی تھیلیوں (شاپنگ بیگز) پرمکمل پابندی لگادی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News