وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستانی معیشت کے ابتدائی نتائج کو بہت حوصلہ افزا قراردیا ہے۔
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ے کہ آئی ایم ایف نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی معیشت کے ابتدائی نتائج کو بہت حوصلہ افزا قرارد یا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے مالی اوربیرونی شعبےکی نمو اچھی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کی جانب سے پاکستان کے آمدنی میں اضافے کو بھی متاثرکن قراردیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف وفد سے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرضہ پروگرام پر پیشرفت جائزہ لیا گیا، مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی استحکام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News