
وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کردیا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 27ستمبر کو یوم کشمیر منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ بروز جمعہ 27 ستمبر 2019 بطور یوم کشمیر منایا جائیگا جبکہ جمعہ کو قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جمعہ کو ہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News