کراچی سب سے زیادہ فنڈز کا حقدار ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ کراچی سب سے زیادہ فنڈز کا حقدار شہر ہے ۔
گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کراچی سب سے زیادہ فنڈز کا حقدار ہے ،شہر میں جلد 440 ارب روپے کی مدد سے ترقیاتی منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے حاصل کردہ 78 ارب روپے کی لاگت سے یلو لائن اور ریڈ لائن کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار کا مزید کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ بھی وفاق مکمل کروائے گا چاہے کتنی بھی لاگت آئے ۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں جاری منصوبوں کے لئے وفاق کو سندھ حکومت کا تعاون رہے گا ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استقبال کے لئے وزیراعلی سندھ کو خود آنا چاہیے۔وزیراعلیٰ چیف ایگزیکٹیو ہیں وہ جب چاہیں وزیراعظم سے ملیں۔
مولانا فضل الرحمان سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک وزارت کی مار ہے انہیں آفر ہوئی تو وہ دوڑتے ہوئے آجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News