ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے خصوصی احکامات پر چہلم کے جلوس کا سکیورٹی پلان فائنل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکامات کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا، چہلم کے دوران اسلام آباد پولیس کے1500سے زائد پولیس افسران وملازمان اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پاکستان رینجرز بھی پولیس کی معاونت کر ے گی، چہلم کا جلوس اثنائے عشری امام بارگاہ جی سکس ٹو سے دن ایک بجے برآمد ہو گا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے یہ بھی کہا کہ جلوس کی سکیورٹی کے علاوہ روٹ میں آنے والے مقامات پر سٹریٹ پلگنگ،روف ٹاپ ،پکٹس ڈیوٹی ،موبائل پٹرولنگ ڈیوٹی لگائی گئی ہے اورلاءاینڈ آرڈر کے حوالے سے روٹ کے ایریا کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا جبکہ ہرسیکٹر کا انچارج ایس پی رینک کے آفیسر ہوں گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جلوس کو فورلئیرز سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ سپیشل برانچ میں سی آئی ڈی اورٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقامی جلوس میں انٹری صرف مخصوص راستے سے ہوگی اور کسی بھی لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریزرو پولیس رکھی گئی ہے جبکہ جلوس میں داخل ہونے والے ہر شخص کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے مکمل چیک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
