Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی آرمی چیف کے بیان کا کوئی ثبوت نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

بھارتی آرمی چیف کے بیان کا کوئی ثبوت نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس بھارتی آرمی چیف کے غلط اور غیر حقیقی بیان کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ترجمان آئی ایس پر آر کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتیوں کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لئے کوئی جواز نہیں اور دنیا کو دکھائیں گے کہ زمینی حقائق کیا ہیں۔

Advertisement

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت وہاں نہیں جانا چاہتی جہاں انہوں نے کیمپس پر حملے سے متعلق جھوٹ گھڑا ہے تو ان کے پاس ایک آپشن یہ بھی موجود ہے کہ وہ ہمارے دفتر خارجہ کے افسران کو جگہوں کا بتا دیں ہم عالمی میڈیا ، سفارتکاروں ان لوکیشنز پر لےجائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ ہم کل اس جگہ پر بین الااقوامی سفیروں اور صحافیوں کو لے جائینگے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پاکستان میں مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کے تمام دعویٰ جھوٹ نکلے، بھارتی سفارتخانہ غیر ملکی سفیروں اور میڈیا کے ساتھ دورہ کرسکتا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ آزادکشمیرمیں دہشت گردوں کاکوئی کیمپ موجودنہیں، بھارتی فوج کا 3مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر