اینکرمرید عباس سمیت دو افراد کے قتل سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مرید قتل کیس میں گرفتار ہونے والے نامزد ملزم عادل زمان کو دو گواہوں نےعدالت میں شناخت کرلیا۔ ملزم کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کی عدالت میں کی گئی۔
عدالت میں بیان دیتےہوئے گواہان نے بتایا کہ خضر حیات کے ساتھ عاطف زمان سے پیسے کیلئے بخاری کمرشل گئے تھے، عاطف زمان سفید رنگ کی گاڑی میں آیااوراس نے خضرحیات کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ شروع کردی۔
گواہان نے بتایا کہ عادل زمان بھی فائرنگ کے دوران موٹرسائیکل سے اترا اور بھاگ کرعاطف زمان کی گاڑی میں بیٹھ گیا۔خضر حیات پر فائرنگ کے بعد دونوں ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے کے بعد خضر حیات زمین پر لیٹ گیا۔
بعد ازاں عدالت کا کہناتھا کہ اب کیس پراپرٹی ریکور کرنا ہے اور مزید تفتیش کے بعد ملزم کو پندرہ اکتوبر کو پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے دو روز قبل اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیاکہ اینکر مرید عباس کے قتل کاملزم عاطف زمان ٹائروں کے کاروبار کافراڈ کرتا رہا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عاطف زمان بڑے پیمانے پرمالی اسکینڈل میں ملوث ہے اور اس نے متعددلوگوں سے سرمایہ کاری کے نام پر رقم بٹوری۔
نیب کے اعلامیے میں مزید بتایاگیا کہ عاطف زمان لوگوں کو ماہانہ منافع دینے کے نام پر بیوقوف بناتاتھااور ٹائروں کے کاروبار کے ذریعے فراڈ کرتا تھا۔
اعلامیے میں بتایاگیا کہ مرید عباس قتل کیس میں نیب کی جانب سے اشتہار بھی دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عاطف زمان کے کاروبار میں متاثرہ افراد کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا گیااس سلسلے میں 30 متاثرہ افراد نے نیب کراچی سے رجوع کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
