کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے خاتون کو رکشہ ڈرائیور نے قتل کیا ہے جبکہ پولیس نے اس رکشہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی اورنگی شبیر بلوچ کا کہنا ہے رکشہ ڈرائیور مقتولہ یاسمین کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرتا تھا، ڈرائیور شہزاد نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد لڑکیوں کے شور مچانے پر خود کو بھی چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق رکشا ڈرائیور مقتولہ کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ پر لے جایا کرتا تھا، ملزم نے خاتون کو قتل کیا، بیٹیوں نےشور کیا تو ملزم نے خود کو بھی چھریاں مار لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
