سینیٹر حافظ حمد اللہ پر پابندی عائد
 
                                                                              پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف )کے سینیٹر حافظ حمداللہ پر پابندی عائد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف )کے سینیٹر حافظ حمداللہ پر کسی بھی نیوز چینل پر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پیمرا نے موقف اپنایا کہ 11 اکتوبر 2019 کو نادرا حکام کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں ممبر سینیٹ حافظ حمداللہ کو غیر ملکی شہری قرار دیا گیا تھا۔
نادرا حکام نے اپنے خط کے ذریعے پیمرا کو حافظ حمداللہ کے شناختی کارڈ کی منسوخی سے آگاہ کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیٹر حافظ حمد اللہ صبور کی شہریت افغان شہری ہونے کےالزامات پر منسوخ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 