Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : رینجرز کی کاروائی، 19 ملزمان گرفتار

Now Reading:

کراچی : رینجرز کی کاروائی، 19 ملزمان گرفتار
کالعدم تنظیموں

ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے عوامی کالونی میں کارروائی کے دوران 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جبکہ کورنگی، عوامی کالونی، گارڈن، عید گاہ اور فیروز آباد سے 13 ملزمان  کو بھی گرفتار کیا ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران الفلاح اور اتحاد ٹاؤن سے ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ فیروز آباد سے بھی 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہیں۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

Advertisement

ترجمان رینجرز کا گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ رینجرز نے  میر پور، سعودآباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہیں جبکہ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزمان میں عامر شیخ، شہزاد،سکندر ،فیاض، شکیل عرف ڈولے،شیر محمد عرف شیرو ،الطاس نور علی، فضل وادود اور عبدالواھاد شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچ کالونی کے علاقے میں بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد عقیل اور محمد آفتاب کو گرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر