پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عد م فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں سے سندھ کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں وزیراعلیٰ کو جمیعت علماءِ اسلام (ف) سے ان کے پرامن احتجاج میں تعاون کی ہدایت کی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام کے احتجاج کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیئے متبادل راستے بنائے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت مظاہرین اور شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور آزادی صحافت کے حوالے سے قائمہ کمیٹی میں حکومتی وضاحتوں پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا تھا کہ سلیکٹڈ حکومتوں کو عوام کے مسائل کے حل میں نہ دلچسپی ہوتی ہے اور نہ ہی انہیں ان مسائل سے فرق پڑتا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسی ہمیشہ یہی رہی ہے کہ کیسے عام آدمی کے معاشی حقوق کو تحفظ دیا جائے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نفاذ ہی اس لئے کیا گیا تھا کہ غریب ترین طبقہ عالمی معاشی بحران سے ہونے والی مہنگائی سے متاثر نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
