
صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ علیمہ باجی اورپرویز خٹک کا احتساب کون کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی میڈیا سے نیب کے معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے کہا کہ جن کاہم احتساب کررہے ہیں وہ پنتیس سال حکومت میں رہے کیا اس حکومت میں شامل لوگ پہلے حکومتوں میں نہیں رہے اور اب چیئرمین نیب کے بیان سے لگتا ہے کہ احتساب اب صرف پیپلزپارٹی اورن لیگ کا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجرنمائیندوں سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جسکے بعد تاجروں کے نیب کیسز پر کمیٹی بنادی گئی ہے اب بزنس کمیونٹی بھی اپنے فیصلے خود کریگی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ چند روز قبل وفاقی حکومت کے بجلی ریٹ بڑہانے کی بات کی اور ریٹ بڑہنے سے 53 ارب عوام پر بوجھ ڈالا گیا اب پھر 30 روپے بڑہا کر تیس ارب بڑہا دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب کراچی پر صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے اشو پر تیزی سے کام کررہے ہیں ایک نہیں کئی کمپنیز سے بات چل رہی ہے جبکہ ہم نے کراچی میں ایدھی لائن منصوبہ شروع کیا ہے وہ منصوبہ گرین لائن سے جڑا ہے اور جب تک وہ مکمل نہیں ہوگا تب تک عم نہیں ہوسکتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ گٹکے مافیا کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے پابندی تو عائد ہے اس پر عمل جاری ہے بل پاس ہونے سے گٹکا جو چھپے چل رہا ہے اس پر بھی پابندی اور روک کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News