
کراچی کے علاقے ڈفینس میں معمولی تنازع پر بڑے باپ کی بگڑی اولادوں نے کم عمر نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکے کی والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے بلوچستان کی سیاسی شخصیت شاہ زین بگٹی کے کارندے تھے
لڑکے کی والدہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شاہ زین بگٹی کے کارندوں نے تشدد کا نشانہ بنایااور تشدد کرنے والے افراد مسلح تھے۔
متاثرہ لڑکے کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افراد کے خلاف کاروائی پر پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کررہی۔
ایس ایس پی کلفٹن سہائی عزیزنے واقعے کا نوٹس لے لیا ، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ ڈفینس کے صبا کمرشل ایریا میں پیش آیا۔جہاں اٹھارہ سالہ نجم کو پارکنگ کے تنازعے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ایس ایس پی سہائی عزیز کہتی ہیں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی اور اگر پولیس اہلکاروں نے موقع پر موجود ہوتے ہوئے کسی کو گرفتار نہیں کیا تو کارروائی کی جائے گی۔
ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سی سی ٹی وی حاصل ہونے کے بعد ہی تشدد میں ملوث افراد کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔
ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ڈیفنس صبا کمرشل میں نوجوان نجم پر تشدد کا واقعہ مقدمہ نجم الحسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News