ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے، اس کا ایک ہی نظریہ ہے اور اس نظرئیے کا نام ہے نواز شریف ہے۔
لاہور میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی قیادت فضل الرحمان کررہے ہیں اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مطابق شرکت کریں گی۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آزادی مارچ سے متعلق پورا طریقہ کار ہمیں دے دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ہمارا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا کیونکہ نواز شریف نے کہا ہے ہمیں اس ملک کا خیال رکھنا ہے۔
احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر غصہ کیا گیا کہ جس طرح کی میڈیا میں خبریں چلی ہیں، پارٹی کی خبریں پارٹی کے صدر، سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری اطلاعات ہی دینگے ان کے علاوہ جو بھی بیان ملے گا وہ ان کا ذاتی بیان ہوگا۔
ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں ملکی خرابی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اس حکومت نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے جس کے باعث سٹاک مارکیٹ تباہ ہوگئی ہے،ہماری معیشت خیراتی بنادی گئی ہے پورا ملک ڈینگی میں گرفتار ہے صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں۔
کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے کشمیری بھائی بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور عمران خان ایران اور سعودی عرب کی صلح کروانے جارہے ہیں جبکہ پاکستان وہ واحد ایٹمی اسلامی طاقت ہونے کے باوجود بھی مکمل طور پر لاچار ہے جو اسلامی سربراہی کانفرنس نہیں بلاسکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
