Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرتارپور کے تاریخی معاہدے پر دستخط

Now Reading:

کرتارپور کے تاریخی معاہدے پر دستخط
PAk-Ind-Sign

 پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی کرتاپور راہداری معاہدے پر دستخط ہوگئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق دستخط کیے جانے کی تقریب کرتارپور راہداری زیرولائن پر ہوئی، پاکستان کی جانب سے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے  دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق کرتارپورراہداری پر سکھ یاتریوں کی آمد اور واپسی کے اوقات، داخلہ فیس سمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دی گئی، پاکستان کی جانب سے کرتاپور راہداری کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے اور وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو اس کا افتتاح کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے اور توقع کی جا رہی ہے کہ بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی سکھوں کے پہلے جتھے کیساتھ پاکستان تشریف لائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو کرتارپور راہداری کے کام کا افتتاح کیا تھا جو 90 فیصد سے زیادہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

گذشتہ دن ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتارپور کوریڈور کے تمام انتظامات مکمل کرچکا ہے، کوشش ہے کرتارپور راہداری معاہدے پر کل دستخط ہوجائیں، سفارتکاروں کے دورہ ایل اوسی سے صورتحال دنیا کے سامنے آگئی ہے۔

کرتارپور راہداری کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہر سکھ یاتری 20ڈالرفیس کے طور پر ادا کرے گا، کوشش ہے کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پر آج دستخط ہوجائیں، کرتار پور کاریڈور سے متعلق انتظامات مکمل ہیں، دستخط کے ساتھ ہی معاہدہ بھی سب کے سامنے لایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر