
سندھ کے گورنرعمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جمعیت علماء “ف ” کے سربراہ مولانا فضل الرحمان موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن اُن کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں کراچی صفائی مہم سے متعلق تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کشمیر مسئلے کے تناظر میں ایسا کام نہ کریں، حکومت کہیں نہیں جارہی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مولانا نظام کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں تاکہ انھیں کوئی حصہ مل سکے،انھوں نے کہا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا یہ بھی بتائیں کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کا کیا کرنا چاہیے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ شہر کی صفائی کے لئے عام آدمی اپنا کردار ادا کرے، کچرا اٹھانا بنیادی طورپر سندھ حکومت اوربلدیاتی اداروں کا کام ہےلیکن مضبوط مقامی حکومت ہی ایسے کام سرانجام دے سکتی ہے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ نئے نئے تجربے نہیں کئے جانے چاہیے، کچرہ ہرجگہ سے صاف کرنا پڑیگا اور یہ بات صدرمملکت بھی کہہ چکے ہیں کہ فرقین مل بھٹھیں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے صفائی مہم شروع کری ہے اور بہت جلد کراچی میں پی ٹی آئی کی عوامی خدمت کے اثرات سامنے آنا شروع ہونگے۔
اس موقع پر روٹری کلب پلاٹیم کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کا صفائی کا سامان اور کچرا اٹھانے کی ٹرالیز ممبر صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کے سپرد کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News