Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی مارچ سےمتعلق حتمی شیڈول تیارکرلیاگیا

Now Reading:

آزادی مارچ سےمتعلق حتمی شیڈول تیارکرلیاگیا
fazlur rehman

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سےحکومت کیخلاف آزادی مارچ سے متعلق حتمی شیڈول تیار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 27اکتوبر کوکراچی کے سہراب گوٹھ سے شروع ہوگا۔

شیڈول کےمطابق آزادی مارچ کاپہلاپڑاؤسکھرمیں ہوگا، ملتان، سندھ اوربلوچستان سےقافلےصادق آبادسے پنجاب میں داخل ہوں گےجس کے بعدحکومت مخالف مارچ 29اکتوبرکوملتان پہنچےگاجہاں شرکاء ایک رات قیام کریں گے۔

نوابشاہ کےضلعی امیرجےیوآئی قاری عبدالقیوم چنہ کے مطابق27اکتوبرکونیشنل ہائےوے پرکارکنان مولانا فضل الرحمان کےآزای مارچ قافلےکااستقبال کریں گے۔ آزای مارچ میں شرکت کے لئےنوابشاہ اور سانگھڑ کےچھوٹے بڑےشہروں سےکارکنان نیشنل ہائےوےپرجمع ہوں گےجہاں سےوہ آزای مارچ میں شریک ہونگے۔

ضلعی امیرجے یوآئی نےکہاکہ پُرامن آزادی مارچ میں رکاوٹیں ڈالنےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔ آزادی مارچ میں چھوٹی بڑی 50 گاڑیوں کا قافلہ شریک ہوگا جس میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی جماعتیں بھی شامل ہونگی۔

Advertisement

30اکتوبرکوآزادی مارچ ملتان سےلاہورکےلئےروانہ ہوگا،ملتان میں قافلوں کوروکنے کےلئےہیڈمحمدوالااورپل چناب پرکنٹینرلگائےجائیں گے۔

ذرائع کےمطابق پولیس نےجنوبی پنجاب بھرمیں سرگرم کارکنوں کی لسٹیں مرتب کرلیں جس کےبعدآج رات سےکارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن متوقع ہے۔

جےیوآئی سندھ کےرہنما راشد سومرونےآزادی مارچ سےمتعلق وزیراعلیٰ سندھ کوخط لکھ دیاجس میں کہاگیاہےکہ ٹرانسپورٹرزنےآزادی مارچ کےلئےگاڑیاں دینےسےانکار کردیااورنامعلوم افراد ٹرانسپورٹرزکو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔

خط کےمتن میں راشد سومرونےبتایاکہ ٹرانسپورٹرزکوکہاجارہاہےکہ آپ نےگاڑیاں دیں تولائسنس منسوخ کردیا جائیگا۔

راشدسومرونےاستدعاکی کہ مسئلہ حل کیاجائے،سندھ حکومت نےمارچ کرنیوالوں کی مددفراہم کرنےکی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نےآزادی مارچ سےمتعلق پہلے ہی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

Advertisement

ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب پولیس کوکنٹینرزپکڑنےکاکہہ دیاگیا۔شیراکوٹ،چوہنگ،کاہنہ سمیت ودیگرتھانوں کوکنٹینرپکڑنےکاحکم جاری کیاگیاہےجبکہ ایس ایچ اوزکوکنٹینرزپکڑکرمتعلقہ ایس پی کوبتانےکاحکم بھی جاری کیاگیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر