Advertisement
Advertisement
Advertisement

باباگرونانک کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری کراچی پہنچ گئے

Now Reading:

باباگرونانک کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری کراچی پہنچ گئے
sikh special train arrived khi

بابا گرونانک کے ۵۵۰ ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد آٹھ سو سکھ یاتری سندھ میں اپنے آبائی شہر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقرییات میں شرکت کے بعد اسپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور سے ساڑھے چار سو یاتری کراچی جبکہ دیگر اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر لال ڈین اور سکھ رہنمائوں نے سٹی اسٹیشن پر یاتریوں کا شاندار استقبال گیا جبکہ گورنر سندھ نے یاتریوں کو رخصت کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ8 بوگیوں پر مشتمل اسپیشل سکھ ٹرین 800 سے زائد مسافروں کو لے کر سٹی اسٹیشن پہنچی۔

میڈیا سے گفتگو میں سکھ رہنماسرداررمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مزھبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے، وزیراعظم کے شکر گزار ہے جنہوں نے سکھ یاتریوں کیلئے ان کی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بابا گرو نانک کے 550 ویں سالگرہ کے موقع پر سکھ برادری کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے پہلی بار سکھ یاتریوں کیلئے کراچی سے خصوصی ٹرین سروس چلائی گئی تھی ۔

سکھ برادری بابا گرو نانک کا یوم ولادت مذہبی جوش و خروش سے منا ئی گئی۔ حکومت پاکستان اور پاکستان ریلوے کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیئے اسپیشل ٹرین کرتار پور روانہ ہوئے تھی۔ بابا گرو نانک کی سالگرہ کی مناسبت ے اسپیشل ٹرین کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ ہم نے سکھ اور ہندویاتریوں کے لیئے سرحد کھولی ہے۔ ہندوستان میں اقلیتیوں کے ساتھ ظلم ہوتاہے پاکستان میں اقلیتیوں کوگلے لگایا جاتا ہے اور برابرکے حقوق دیے جاتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، بھارتی فوج نے کشمیر میں ظلم وبربریت مچائی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر