Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات کا امکان

Now Reading:

مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات کا امکان
Molana fazlu- NS- File

مولانا فضل الرحمان آج نواز شریف کی عیاد ت کیلئے سروسز ہسپتال جائیں گے۔

تفصیلات کے مطا بق مولانا فضل الرحمن کی آج مارچ کے آغاز سے قبل نواز شریف کی عیادت متوقع ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی عیادت کے لیے ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کے مابین دو روز قبل ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا، مولانا فضل الرحمن ساتھیوں سے آزادی مارچ و دیگر امور سے متعلق مشاورت کے بعد ملاقات کے لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطا بق جے یو آئی سربراہ سابق وزیراعظم کو آزادی مارچ کے حوالے سے آگاہ کریں گے جبکہ لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی حالت ابھی تک سنبھل نہ سکی، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس میں بھی مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

دوسری جا نب نواز شریف کو مسوڑھوں سے خون آنے پر ڈینٹل وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے دانتوں کی فلنگ کی گئی، سابق وزیراعظم کے مسوڑے اور دانت کمزور پڑ رہے تھے۔

Advertisement

میڈیکل بورڈ نے سا بق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال منتقل کرنے پر آمادگی سے انکار کر دیا۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال جانے کی رائے نہیں دی جائے گی۔

وا ضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جس کی منزل اسلام آباد ہے،آزادی مارچ کے شرکا آج راولپنڈی پہنچیں گے جبکہ کل یہ اسلام آباد میں داخل ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر