ٹڈیوں نے پیپلز پارٹی کو بھی پریشان کردیا
تھر میں ٹڈیوں نے صوبائی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی پریشان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج تھر میں جلسہ کررہی ہے جس سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تھر میں ٹڈی دل کے حملوں کے پیش نظر پیپلز پارٹی کےمقامی عہدیداران نے بلاول بھٹو زرداری کو مغرب سے پہلے خطاب ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عہدیداران نےچیئر مین پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا ہےکہ مغرب سے پہلے جلسہ ختم نہ ہوا تو ٹڈیاں مزید پریشان کریں گی۔ لائٹ کی روشنی میں ٹڈیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے بہت ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کراچی جلسہ سے 18 اکتوبر کو کیا تھا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تھر میں جلسے کے بعد اگلا جلسہ سندھ اور پنجاب کے بارڈر کشمور میں ہوگاجبکہ کراچی سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کشمیر تک جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
