
وزارت خارجہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ملاقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اور پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین ہایمز اور مالونے کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فریقین کا پاک امریکہ دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی ہوا۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک نے دہشت گردی سمیت خطے کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی امریکہ میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے سیاحوں اور کاروباری حضرات کی سہولت کے لیے “نئ ویزہ رجیم” متعارف کروائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News