Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ٹیم کی شہباز شریف کے گھر آمد ملتوی

Now Reading:

نیب ٹیم کی شہباز شریف کے گھر آمد ملتوی
Shahbaz sharif

 آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی تین رکنی ٹیم نے شہباز شریف کے گھر جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے اوراب نیب کی ٹیم شہباز شریف کوسوالنامہ بھجوائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی تین رکنی ٹیم نے آج شہباز شریف کے گھر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز سے متعلق بھی سوال کیے جائیں گے، نیب کی ٹیم اس سے قبل بھی شہباز شریف کو مراسلہ جاری کر چکی ہے تاہم شہباز شریف کے مصروف ہونے کے باعث ان کے گھر نہیں گئی تھی۔

سوال نا مے کے مطابق شہباز شریف سے سوال کیا جائے گا کہ وہ بتائیں محکمہ خزانہ اور قانون کی مخالفت کے باوجود کمپنی بنانے کی منظوری کیوں دی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پی ایم یو فعال ہونے کے باوجود کمپنی کیوں بنائی، کیا صفائی کمپنی بنانے سے قبل اس کے منافع کی تحقیق کروائی گئی تھی، کمپنی کے استحکام اور اس کے کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھی یا نہیں؟۔

Advertisement

نیب کی تین رکنی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد آفتاب، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ارشد اور ڈپٹی ڈائریکٹر خرم شہزاد شامل ہیں۔

دوسری جا نب ترجمان شریف فیملی عطاء اللہ تارڑ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سے متعلق نیب کا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔

نیب کے سوالنامے کے مطابق محکمہ خزانہ، قانون کی رائے کے برعکس ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمری کیوں منظورکی، فعال پراجیکٹ یونٹ کے باوجود کمپنی کی ضرورت کیوں پیش آئی، صفائی کمپنی سے پہلے منافع، اس کے کم خرچ کی تحقیق کرائی گئی تھی یا نہیں اور غیر ملکی کمپنیز کو 320ملین ڈالر کا ٹھیکہ آؤٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا؟

 نیب نوٹس کے بارے میں شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب ویسٹ شہباز شریف کیخلاف مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، منی لانڈرنگ کیس ، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس اور چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہباز شریف کو تین مرتبہ طلب کیاگیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر