
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا، حکومت 400ادارے بند کرنے کا سوچ رہی ہے۔
اسلام آباد میں انجئیرنگ کونسل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ لوگ حکومت کی طرف نوکریوں کیلئے دیکھنا شروع کردیں تو معیشت کا فریم ورک بیٹھ جائے گا، یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے جبکہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیوٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔
بعدازاں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ حیران ہوں، ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا منشور ہی یہ تھا کہ کرپشن کا خاتمہ، 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینگے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی جلسوں میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بناکر دینے کا اعلان کیا تھا اور یہ تحریک انصاف کے منشور میں بھی شامل تھا، کئی وفاقی وزراء بھی ٹی وی پروگرامز میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے اعلان پر عمل درآمد سے متعلق بات کرچکے ہیں لیکن یہ خاصہ صرف وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی ہے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہیں اور انہیں پارٹی میں بھی کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News