Advertisement
Advertisement
Advertisement

پمزہسپتال میں آصف علی زرداری کا علاج جاری ، ٹیسٹ کے نتائج تسلی بخش

Now Reading:

پمزہسپتال میں آصف علی زرداری کا علاج جاری ، ٹیسٹ کے نتائج تسلی بخش
Zardari File

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں سابق صدر آصف علی زرداری کا علاج جاری ہے جبکہ ڈاکٹروں نے گزشتہ روز لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا پمز ہسپتال اسلام آباد کے کاڈریک وارڈ میں علاج جاری ہے، چار رکنی میڈیکل بوڈر نے آصف زرادی کے ٹیسٹ کیے۔

ڈاکٹروں نے آصف زرداری کے گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ بھی تسلی بخش قرار دے دیئے ہیں۔

سابق صدرآصف زرداری کا گزشتہ دن بلڈ ایکو ٹیسٹ کیا گیا جو کہ دل، شوگر، مہروں جیسے مسائل میں پہلے سے ہی مبتلا ہیں۔

Advertisement

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سآبق صدر کے آج مزید ٹیسٹ لیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو دن میں دوبار الیکٹرک مساج چیئر کے استعمال کی ہدایت بھی کر دی ہے جبکہ ڈاکٹرز نے ہدایت کی کہ چکنائی اور نمک کا کم استعمال کیا جائے، مچھلی اور تھوڑی مقدار میں چکن بھی کھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر کے طبی معائنے کے لیے چار رکنی میڈیکل بو رڈ تشکیل دیا گیا ، جس نے آصف زرداری کا بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ کر وایا، ان کا بلڈ پریشر نارمل جب کہ شوگر لیول معمول سے کم نکلا۔

سا بق صدرآصف زرداری کو گردن اور مہروں میں شدید تکلیف کے ساتھ کم زوری اور دھڑکن بے ترتیب ہونے کی بھی شکایت ہے۔

دوسری طرف احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر