Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کو نظربند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کو نظربند کرنے کا فیصلہ
Molana to be arrested

حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں مولانا فضل الرحمان کو نظربند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں ہونے والی میٹنگ میں پولیس کی اضافی نفری طلب کرنے اور ملحقہ اسکولز کوبند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاجبکہ پولیس نے جے یو آئی (ف) کے کارکنان کی گرفتاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ میں  شرکا پر نظررکھنے کیلیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جو پنجاب، خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز، چیف کمشنراور پولیس حکام سے رابطے میں رہے گا جبکہ ریڈ زون سے ملحقہ سرکاری اسکول بند رکھنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 اجلاس میں کشمیر، پنجاب، بلوچستان سےاضافی پولیس نفری طلب کرنے پر بھی  غور کیا گیا جس کیلئے سرکاری  اسکول خالی کرائے جائیں گے جبکہ جلوس کے راستے میں آنے والی شاہراہوں کو بند کرنے کیلیے کنٹینروں کا بھی انتظام کرلیا گیا ہے دوسری جانب اٹک پولیس نے بھی دھرنے کے شرکاء کو روکنے کیلیے مشقیں شروع کردی ہیں۔

پولیس کی جانب سے جے یو آئی کارکنان کی گرفتاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں، اسلام آباد پولیس نے دو کارکنان کو گرفتا کر کے بینرز برآمد کر لیے ہیں جبکہ کراچی پولیس نے بھی بھتہ طلب کرنے کے الزام میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تین عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر