
رہنما پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلیئے موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہٹانا ہوگا۔
فرحت اللہ بابر نے میدیا گفتگو میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آر جے یو آئی ف میں ملاقات میں اس حکومت کو ہٹانے پر اتفاق کیا گیا ہے ساتھ ساتھ اہوں نے کہا کہ ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں اور نئے انتخابات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمیں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا جبکہ ملک میں جاری یکطرفہ اور سیاسی احتساب کو مسترد کرتے ہیں۔
فرحت اللہ بابر نے گفتگو میں کہا کہ احتساب کا شفاف نظام ملک میں لانا ہوگا اور اب اپوزیشن تمام معاملات پر یکجا ہے جبکہ آگے بڑھنے کیلئے نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور ان ہی مظاہروں کیساتھ اسلام آبادکی طرف آزادی مارچ شروع ہوجائے گا۔
اکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جعلی الیکشن کے باعث آئی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے 25جولائی کے انتخابات کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مارچ میں رکاوٹ ڈالنے پر لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے اور اگر مارچ سے قبل مجھے گرفتار کیا جاتا ہو تو اس کا لائحہ عمل طے کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News