Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ڈی ایم اے کی آزاد کشمیر زلزے پر نئی رپورٹ

Now Reading:

این ڈی ایم اے کی آزاد کشمیر زلزے پر نئی رپورٹ
earthquake-in-mirpur-azad-kashmir

آزاد کشمیر میں زلزلے سے تباہی کے باعث ہونے والے نقصانات پر این ڈی ایم اے کی جانب سے نئی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق، 746 زخمی ہوئے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی ہدایت پر 8 ٹیمیں فیلڈ میں ہیں جبکہ شیلٹر ٹینٹس، سکول ٹینٹس، صاف پانی اور راشن پیکٹس متاثرین تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب  آزاد کشمیر کے وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ میر پور  میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا 90 فیصد کام ہوگیا ہے۔

وزیر آزاد کشمیر نے کہا کہ محتاط انداز کے مطابق زلزلے سے 66ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر میر پور کا کہنا ہے کہ نہر اپر جہلم پر متاثر ہونے والے پلوں کی مرمت نہیں کی جاسکتی، ان پلوں کی نئے سرے سے تعمیر کرنی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر