Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قراردینے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قراردینے کا فیصلہ
JUI f- Molana Fazal Ansaar al islam

حکومت کی جانب سےجمیت علمائے اسلام (ف)کے آزادی مارچ سے قبل اہم اعلان،حکومت نےجے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نےجمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا بڑافیصلہ کرلیاہے جس کے تحت وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کوکالعدم قرار دینے کے لیے سمری وزارت قانون اورالیکشن کمیشن کوارسال کردی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت قانون اورالیکشن کمیشن کوبھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

خیبرپختونخواحکومت کا جے یو آئی (ف) کے’باوردی‘محافظ کےدستےکیخلاف کارروائی کااعلان کیاگیاہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزارت قانون کو ارسال کی گئی سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون میں کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Advertisement

ذرائع نےمزیدبتایا کہ جے یو آئی (ف) میں شامل تنظیم پارٹی منشور کی شق نمبر 26 کے تحت الیکشن کمیشن میں بھی رجسٹرڈ ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوردی محافظ دستے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محافظ دستے سےسلامی لے رہے ہیں۔

بعد ازاں خیبرپختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے یو آئی (ف) کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیاتھا۔

یاد رہےکہ اپوزیشن کی جانب سے حکموت کےخلاف احتجاجی مارچ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پرویزخٹک کی سربراہی میں سینئر ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں 7 ارکان شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پرتشکیل دی گئی کمیٹی سیاسی انتشار سے بچنے کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی جس کیلئےکمیٹی کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر