
بھارتی سرکار نے کرتارپورگوردوارہ پر یاتریوں کیلئے فارم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق فارم میں گوردوارے کا نام غلط درج کیا گیا، گردوارہ دربار صاحب کو گوردوارہ کرتار پور صاحب لکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار کی طرف سے گوردوارے کا نام غلط لکھنے پر سکھوں میں بے چینی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں پر شک کرنے لگا، فارم میں تین شقوں پر حلف نامہ طلب کرلیا گیا ، حلف نامے میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی شرائط عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فارم میں یاتری کا نام، پتہ، پیشہ اور پاکستان میں رشتہ داروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے بھارتی مطالبات تسلیم کر لئے تھے۔
مجوزہ معاہدے کے مطابق بھارت سےہندو، سکھ، پارسی اور عیسائی برادری کے افراد سمیت کوئی بھی کرتارپور کوریڈور کے ذریعے نانک نام لیوک کے نام پر گورودوارہ کرتارپورآسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News