ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں پشہ پل پر حادثہ، ڈاکٹر نسیم سیمت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حادثہ بس اور موٹر کار کے درمیان ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں ڈاکٹر نسیم کے دو بچے، دو بہنیں،اور ماں میں شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر نسیم اور ان کی اہلیہ حادثہ میں شدید زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر نسیم اور ان کی اہلیہ کوسول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پنچایا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں ایک اور ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل اور کوچ میں تصادم پہاڑ پور کالج روڈ پر ہوا اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دودوستوں کی شناخت نصیراور محمود جان سے ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی خان پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News