اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس اورپاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کےدرمیان نیول ہیڈ کواٹرزاسلام آبادمیں ملاقات ہوئی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اٹلی کےسیکریٹری جنرل ڈیفنس،نیشنل آرمامنٹس ڈائریکٹرلیفٹیننٹ جنرل نیکولو فالساپرنااورپاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کےدرمیان نیول ہیڈ کواٹرزاسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔
ملاقات کےدوران پیشہ وارانہ اُموراورباہمی دفاعی اشتراک پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نےخطےمیں قیام امن کےسلسلےمیں پاک بحریہ کے کردارپرروشنی ڈالی۔
ملاقات کےدوران لیفٹیننٹ جنرل نیکولوفالساپرنانےامن واستحکا م کویقینی بنانےمیں پاک بحریہ کےکردارکوسراہا۔

آج ہی اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس اورلیفٹیننٹ جنرل نیکولو فالساپرنا نےائیرہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کادورہ کیا۔
اٹلی کےسیکرٹری جنرل ڈیفنس اورلیفٹیننٹ جنرل نیکولوفالساپرنا کےایئرہیڈ کوارٹرزاسلام آبادآمد پرائیر مارشل عاصم ظہیر،وائس چیف آف ائیراسٹاف، پاکستان ائیرفورس نےمعززمہمان کااستقبال کیا۔
ترجمان کےمطابق پاک فضائیہ کےچاق وچوبنددستےنےاُنہیں سلامی پیش کی۔
معززمہمان نےپاک فضائیہ کےشہداء کوخراجِ عقیدت پیش کرنےکےلیےیاد گارِشہداء پرپھولوں کی چادرچڑھائی۔
لیفٹیننٹ جنرل نیکولوفالساپرنا نےوائس چیف آف ائیراسٹاف سےملاقات کی۔ ملاقات کےدوران دونوں معززشخصیات نےپیشہ ورانہ دلچسپی اورباہمی تعاون کےاُمورپرتباد لہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
