
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آج کشمیر بنے گا پاکستان کے اعلان کا دن ہے۔
تفصیلات کے مطا بق یوم سیاہ پرلاہو ر سے جاری کیے گئے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے نام اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے شیر عوام کے ساتھ مل کر ہر سطح پر کشمیریوں سے یک جہتی کا دن خاص اہتمام کے ساتھ منا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تکمیل پاکستان کے لئے کشمیر کی آزادی لازمی تقاضا ہے، بہادر کشمیری قائد اعظمؒ کے دو قومی نظریہ کا پرچم تھامے قربانیاں دے رہے ہیں، تقسیمِ برصغیر کا ادھورا ایجنڈا کشمیر کی آزادی سے ہی مکمل ہوگا۔
شہبا ز شریف نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جان تو لے سکتا ہے، مگر ان کے خواب نہیں چھین سکتا، دنیا مقبو ضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی ختم کرائے، کشمیر سے لا الہ الا اللہ کا رشتہ ہے، یہ رشتہ توڑنے کی حسرت رکھنے والوں کا ٹوٹنا مقدر ہے۔
وا ضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے کا دن ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔
پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کشمیر کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے اور پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کی بات کرتا ہے، کشمیریوں کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم سیاہ کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے،اس سال یوم سیاہ ماضی کی نسبت مختلف اورنمایاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News