چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا گیا۔
خط کے متن میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کا کہا گیا ہے جبکہ خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ ممبران کی تعیناتی کے لیے اسپیکر اور چیرمین سینٹ کی ملاقات ہونی چاہیے۔
خط میں تجویز پیش کی گئی کہ یہ ملاقات 21 اکتوبر بروز پیر کو دن گیارہ بجے کمیٹی روم نمبر تین میں منعقد ہوسکتی ہے جبکہ یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
