کراچی میں کمیونٹی پولیس کے سیمینار میں ڈاکٹر کلیم امام نے انکشاف کیا کہ ا سٹریٹ کریمنلز نے انکے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا ہے۔ بڑے جرائم کنٹرول کرلیے لیکن سٹریٹ کرائم کا مسئلہ باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ سے متعلق این جی او کے تحت نجی ہوٹل میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد پولیس کے کردار کو عوام سے مزید قریب کرنا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں، میری ساس سے زیور اتار لیا گیا، سوچیں میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی؟ بھائی اور بھتیجے بھی لٹ چکے ہیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑے جرائم کو کنٹرول کیا گیا ہے لیکن سٹریٹ کرائم کی دوسری وجوہات بھی ہیں، ان وجوہات کو ایڈرس کرنا بھی ضروری ہے۔
سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ پولیس بہت کام کرتی ہے لیکن پھر بھی کچھ ایسا ہوتا ہے کہ تنقید شروع ہو جاتی ہے۔ پولیس کے حوالے سے لوگ کہتے ہیں کہ ہم ٹھیک نہیں، پیسے لیتے ہیں، تفتیش ٹھیک نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب پولیس کا عوام کے بارے میں خیال ہے کہ تعاون نہیں کرتے، اطلاع نہیں دیتے، گواہی نہیں دیتے۔ میں پولیس فورسز سے کہوں گا کہ ایسا رویہ اپنائیں کہ لوگ قریب آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News