
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب رہنے والی ملیحہ لودھی نےاسلحے کی روک تھام پر کام کرنے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی میں خطاب کر تے ہوئے بھارتی عسکریت پسندی اور خطے میں بالادستی کے عزائم کا پردہ چاک کر دیا۔
بھارت کی عسکری جارحانہ پالیسیاں اسکے انتہا پسند رویے کی عکاس ہیں ۔ بھارتی جارحیانہ عزائم خطے کے امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں ۔
ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ پلوامہ کے بعد بلا اشتعال بھارتی جارحیت اور بغیر بنیاد کے پاکستان پر حملہ بھارتی عزائم کا ثبوت ہے ۔ کشمیر میں تسلط بڑھانے کے لیے بھارت کے حالیہ غیر قانونی اقدامات نے خطے کو سنگین خطرات لاحق کر دیے ہیں ۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ بھارت جدید اسلحے کی خریداری سے طاقت کے توازن کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔
پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News