Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس جاری

Now Reading:

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس جاری
Rahbar Committe

اپوزیشن کی جانب سےرہبرکمیٹی کااجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کااجلاس کنوینئراکرم خان درانی کی زیرصدارت ان رہائشگاہ پر ہو رہا ہے۔

رہبرکمیٹی اجلاس میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے احسن اقبال شریک ہوئےجبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سےاپوزیشن اجلاس میں فرحت اللہ بابر اور نیئر بخاری شریک ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں آزدای مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل پرغورکیاجائےگاجبکہ اس موقع پر ن لیگ اورپیپلزپارٹی سمیت دیگراپوزیشن جماعتیں اپنانقطہ نظررکھیں گی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کی جانب سے پیپلز پارٹی اورن لیگ کے آزادی مارچ کے حوالے سے خدشات دورکرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ رہبرکمیٹی اجلاس میں اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاری اورعدالتوں میں زیرسماعت کیسزپربھی مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں آزادی مارچ سے قبل اپوزیشن کی اے پی سی بلانے پرغورکیاجائےگا۔

Advertisement

ذرائع نےمزیدبتایاکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں جے یو آئی ف کی طرف سے اعتماد میں لیے بغیر مارچ کا اعلان کرنے پر وضاحت مانگیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خلاف آزادی مارچ کے شیڈول کا اعلان کیاہےجو کہ 27 اکتوبر کو شروع ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا۔انہوں نےکہا کہ ریلیاں جب اسلام آباد پہنچے گی تو ڈی چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ اگر حکومت نے رکاوٹیں پیدا کیں تو پلان اے، بی اور سی بھی تیار ہے۔

سیاسی رہنماء و جماعتیں فضل الرحمان کے دھرنےسے تومتفق مگر شرکت کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرکت کا فیصلہ پارٹی کریگی جبکہ پیپلزپارٹی رہنما مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ معاملہ پارٹی کی کور کمیٹی میں ہے۔

جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا کہ ہمیں دعوت نہیں ملی، نیشنل پارٹی کے رہنماحاصل بزنجو نے کہاکہ گرفتاریاں ہونگی دھرنا نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر