Advertisement
Advertisement
Advertisement

چئیرمین ایف بی آرکی انشورنش کمپنیوں کوتنبیہ

Now Reading:

چئیرمین ایف بی آرکی انشورنش کمپنیوں کوتنبیہ
FBR Shabbar Zaidi tweet

چئیرمین ایف بی آرشبرزیدی نے افغان ٹرانزٹ اشیا کی مد میں فیس اور شرائط پر عمل نہ کرنیوالی انشورنش کمپنیوں کو تنبئیہ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرچئیرمین ایف بی آرشبرزیدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایف بی آر کے مشاہد میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ انشورنس کمپنیاں افغان ٹرنزٹ اشیاٗ کی مد میں نہ تو فیس کی شرائط کو مان رہی ہیں اور نہ ہی گارنٹیز کے حوالے سے شرائط پر عمل پیرا ہیں۔

https://twitter.com/ShabarZaidi/status/1183717392100347904

ایف بی آر کے چئیرمین شبرزیدی کا کہنا تھا کہ ایسی تمام کمپنیوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تمام نظام کو فوری طور پر بہتر کرلیں بصورت دیگر انکے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں منعقدہ  سیمینار سے خطاب میں چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی  نے کہا تھا کہ ٹیکس اداکرنیوالے کو اجازت ہے کہ وہ فارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتے  ہیں۔ 120ارب ڈالررکی خطیر رقم بیرونِ ملک غیر قانونی طریقے سے رکھی گئی ہے۔

Advertisement

چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور ملکی معاشی صورتحال سے ہمیں نمٹنا ہوگا۔

شبر زیدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنیوالے شہریوں کوپیسوں کی منتقلی میں سہولت ہونی چاہیے۔ بدقسمتی سے ماضی میں ایسا کوئی نظام نہیں تھا جس میں کوئی شخص رقم کا بڑا حصہ اندرون اوربیرون ملک قانونی طریقے سے بھیج سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر