Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایچ آئی وی پر قابو پانے کیلئےجنگ لڑنا ہوگی،بلاول بھٹو

Now Reading:

ایچ آئی وی پر قابو پانے کیلئےجنگ لڑنا ہوگی،بلاول بھٹو
Bilawal bhutto inaugurate HIV centre

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی سنگین مسئلہ ہے اور ایچ آئی وی پر فوری قابو پانے کےلیے مسلسل جنگ لڑنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سپورٹ سینٹر رتو ڈیرو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا ایچ آئی وی کے مسئلے پر یونیسیف اور دیگر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور ہم ایچ آئی وی کی علاج گاہ کا معیار برقرار رکھیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر بچےکو سمجھانا ہے کہ ایچ آئی وی سے خود کو کیسے بچائیں جبکہ ہماری خواہش ہے کہ رتو ڈیرومیں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ کا مرکز دوسروں کے لیے مثال بنے۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کا بیانیہ ہی خان صاحب کی اصل پالیسی ہے، ایک سال میں سازش کےتحت ہرادارے سےلوگوں کو بیروزگارکیا گیا اور زراعت صنعت کےشعبوں کو نقصان بھی ہہنچایا ۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا، حکومت کو گھر بھیجنے کے مطالبے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں طے ہوا تھا کہ سیاسی جماعتیں ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرینگی، ن لیگ نے لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ بنوں ضمنی الیکشن میں ہم نے بھی جےیوآئی کی سپورٹ کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں جان بوجھ کر سلیکٹیڈ کو جتوایا گیا، پورا پاکستان لاڑکانہ ضمنی الیکشن کو مانیٹر کرےگا، پی ایس گیارہ ضمنی الیکشن میں ہمارے امیدوار کا مقابلہ تین جماعتوں سے ہےاورسندھ اور پی ایس گیارہ کےعوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دینگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امن ہو، ایران میں جنگ ہوئی تو اس کے اثرات پاکستان میں بھی ہوں گے، خطے میں امن کے لیے اچھا قدم اٹھایا گیا ہے تاہم ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ جنگ نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
بلوچستان؛آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید،5 دہشتگرد ہلاک
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے مہنگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر