
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی ہمالیہ سے بلند ہےوہ ہر سیزن کا دوست ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دورہ چین سے پہلے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان تین روزہ دورے پر چین جارہے ہیں اور وزیر اعظم کے دورہ چین میں معیشت ،اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دورے میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ایم ایل ون پر معاہدہ ہوگا، ہم چاہتے ہیں اس دورہ میں ایم ایل ٹو پر بھی معاملات طے پا جائیں۔
وزیر ریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کیلئے یہ وقت بہت نازک ہے ، اپنی ذات یا سیاست کیلئے ملک کو کسی بحران میں مبتلا نہ کریں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایسی نازک صورتحال سے فائدہ اٹھا کر بھارت اور افغان سرحد سے چھیڑچھاڑ کر سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو قوم اپوزیشن کو معاف نہیں کرے گی۔
شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی کرےاور انشااللہ عمران خان ملک کومعاشی بحران سےنکالیں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان ہٹلر مودی کی تمام سازشوں کو تباہ وبرباد کردیں گے، وہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کلیدی کردارادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News