Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب،9 بھارتی فوجی ہلاک،2 بنکر تباہ

Now Reading:

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب،9 بھارتی فوجی ہلاک،2 بنکر تباہ
India violates ceasefire

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان اور تین شہری شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر جورا،شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں کیں  اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے  پاک فوج کے جوان زاہد اور تین شہری شہید ہوگئے جب کہ  2 سپاہی اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے  جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکی آڑمیں معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہاہے۔ زخمی شہریوں کوڈسٹرکٹ اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔ بھارتی فوج نےجان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ یو این مبصرمشن،ملکی،غیر ملکی میڈیاکو آزاد جموں کشمیر میں آزادانہ رسائی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو سیز فائرخلاف ورزیوں کاہمیشہ منہ توڑ جواب ملےگا۔ پاک فوج ایل اوسی پرمعصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھےگی۔ پاک فوج ایل اوسی کی خلاف ورزی پربھارتی فوج کوناقابل برداشت نقصان پہنچائےگی۔ سچ بتا کرجھوٹےبھارتی دعوؤں،جعلی فلیگ آپریشن کی تیاریوں کوبےنقاب کرتےرہیں گے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج اپنےفوجیوں کی لاشیں اٹھانےاورزخمیوں کولےجانےکی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی فوج نےسفیدجھنڈالہرادیاہے۔ بھارتی فوج کوبلااشتعال سیزفائرخلاف ورزیوں سےپہلےسوچناچاہیے۔ بھارتی فوج کوعسکری آداب کااحترام کرتےہوئے شہری آبادیوں کونشانہ نہیں بناناچاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر