
حیدرآبادکے تھانہ پھلیلی کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق 80 سالہ ضعیف العمر خاتون کو زنجیروں میں جکڑ کر گھر میں قید کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور خاتون سے بھیک منگوائی جاتی تھی ۔
مسلسل زنجیروں میں جکڑے رہنے سے خاتون ذہنی مریضہ بن گئی جبکہ علاقہ مکینوں نے گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر خاتون کو آزاد کروایا اور تھانے منتقل کیا۔
ایس ایچ او تھانہ پھلیلی رئیس خانزادہ کے مطابق خاتون کو زنجیروں میں جکڑنے والے گداگر ہیں جبکہ ضعیف العمر خاتون کو دارالامان منتقل کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News