Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرتارپور راہداری: بھارت تمام شرائط پر رضامند

Now Reading:

کرتارپور راہداری: بھارت تمام شرائط پر رضامند
officials agreed on kartarpur corridor

بھارت نے کرتار پور راہداری پر پاکستان کی تقریباً تمام شرائط مان لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرتار پور راہداری پر بھارت نے راہداری پر معاہدے کامسودہ پاکستان کو بھجوا دیا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی تمام شرائط مان لی گئی ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کا 20 ڈالر کی سروس فیس کا مطالبہ مسودے میں شامل نہیں جس کے بعدپاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری سروس فیس بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔ انہوں نے انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ کنونشن سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک منزل کی طرف قدم ہے، وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن سے پہلے پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے راہداری سے متعلق کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا تاہم بھارت نے راہداری پر کام 50 فیصد بھی مکمل نہیں کیا۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر تیکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر