Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے، وزیرخارجہ
SMQ on Kashmir

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت کررہا ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر عمل کے لیے کوششیں کیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا اس سب سے واقف ہے اور بینکاک میں ایشیا پیسیفک گروپ کےاجلاس میں بھی اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے آئندہ اجلاس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرلے گا، ایشیا پیسیفک گروپ میں بھی بھارتی رویے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خارجہ کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ کو پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے، عمران خان ٹرمپ ملاقات میں بھی ایف اے ٹی ایف پر تعاون مانگا گیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ امید ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کے نکتہ نظر کو سمجھے گا، ہمارے اقدامات پر سمجھتا ہوں امریکا کو پاکستان کی معاونت کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین سے ہمارے گہرے روابط ہیں،ہم مختلف ایشوز پر چین سے کورڈینینشن میں رہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں معیشت ،اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے گا۔

شاہ محمود قریشی کا مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا وقت اور تاریخ غلط ہے کیونکہ 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کا دن منایا جاتا ہے اس دن بھارت نے کشمیر پر یلغار کی تھی اسلئے 27 اکتوبر پر کشمیریوں کے جزبات مجروع ہو ں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر