کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں، چئیرمین نیب

چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کی تمام اقسام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کی زیر صدارت کارکردگی جائزہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں چئیرمین نیب نے کرپشن مقدمات کو مقررہ وقت میں نمٹانے کی ہدایت کی۔
چئیرمین نیب کا اجلاس میں کہنا تھا کہ احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، میرٹ پر ٹھوس شواہد والے مقدمات ہی آگے بڑھائے جائیں گے۔
جسٹس رجاوید اقبال کا کہنا تھا کہ عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے مقدمات پہلی ترجیح ہیں اور کئی ملکی اور بین الاقوامی ادارے نیب کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔
چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے 23 ماہ میں 71 ارب روپے کی وصولی کی جو ریکارڈ ہےجبکہ متعلقہ احتساب عدالتوں میں 1230 کرپشن ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخواہ کا دورے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو نیب سے کوئی خدشہ نہیں اور نہ ہونا چاہیے تاہم نیب کا تعلق کسی فرد، گروہ اور جماعت سے نہیں ہے۔
جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں صنعتکاروں کے متعلق کہا تھا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسی باعث بزنس کمیونٹی کے احترام میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے جاری مقدمات کو ایف بی آر واپس بھیج دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News